وفاقی پلاننگ ڈویژن نے جیونی شاہزینک ڈیم کی منظوری دے دی

 کوئٹہ: وفاقی پلاننگ ڈویژن نے جیونی شاہزینک ڈیم کی منظوری دے دی ہے جس کی تکمیل سے علاقے میں پانی کی کمی کا مسئلہ حل کرنے میں مدد ملے گی۔

رکن قومی اسمبلی و سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر محمد اسلم بھوتانی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے جیونی میں پانی کا مسئلہ حل کرنے کے لئے احکامات جاری کردیئے ہیں ، جس کے تحت پلائننگ ڈویژن نے جیونی شاہزنیک ڈیم کی منظوری دی ہے۔

اسلم بھوتانی کا کہنا تھا کہ ڈیم کی تعمیر سے جیونی میں پانی کا مسئلہ حل ہوجائے گا، وہ جیونی میں ڈیم کی تعمیر کی منظوری پر وزیراعظم عمران خان کے شکرگزار ہیں ۔

The post وفاقی پلاننگ ڈویژن نے جیونی شاہزینک ڈیم کی منظوری دے دی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2SZTWNa

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...