وزیراعلی پنجاب کا عظمی بخاری کو پچیس کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس

 لاہور: وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے خلاف الزامات لگانے پر مسلم لیگ ن کی ترجمان عظمی بخاری کو پچیس کروڑ روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھجو ا دیا۔

وزیر اعلی کی قانونی ٹیم کی جانب سے عظمی بخاری کو ہتک عزت کا لیگل نوٹس بھجوایا گیا جس میں ان کی پریس کانفرنس کا متن بھی لف کیا گیاہے۔

نوٹس میں وزیراعلی اورپرنسپل سیکرٹری کے خلاف الزامات کو من گھڑت ،بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ چودہ دن میں بے بنیاد الزامات پر معافی مانگی جائے ورنہ قانونی کارروائی کاسامنا کرنا ہوگا، عظمی بخاری نے وزیراعلی آفس کی جانب سے پوسٹنگ ٹرانسفر پیسے لیکر کرنے کے الزامات عائد کیے اور پریس کانفرنس میں شرانگیز اور گمراہ کن الزامات لگائے گئے۔

The post وزیراعلی پنجاب کا عظمی بخاری کو پچیس کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3d99XYg

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...