مانسہرہ میں مسافر گاڑی دریا میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق

مانسہرہ: لساں نواب روڈ گوجرہ پل کے قریب مسافر گاڑی دریائے سرن نہر میں گرنے 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مانسہرہ کے علاقے لساں نواب روڈ گوجرہ پل کے قریب ایک مسافر گاڑی (ہائی روف) دریائے سرن ندی میں جاگری، جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 3 بچے اور ایک شخص زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق حادثے میں 2 خواتین اور ایک بچے سمیت 7 افراد جاں بحق جب کہ  3 کمسن بچے شدید زخمی ہوئے ہیں، زخمی بچوں کو پھلڑہ اور میتوں کو گنگ عبداللہ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں مرنے والوں کی شناخت ڈرائیور وزیر محمد، اعجازِ، پرویز، فریدہ بی اور  نگینہ بی بی شامل ہیں، تاہم ایک بچے کی شناخت نہیں ہوسکی۔

The post مانسہرہ میں مسافر گاڑی دریا میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3gbIfLo

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...