عمران خان اچانک اسمبلیاں تحلیل کریں گے، منظور وسان کی نئی پیش گوئی

 کراچی: اپنے خوابوں اور سیاسی پیش گوئیوں کے حوالے سے مشہور پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان کا کہنا ہے کہ 2021 خطرناک سال ہے اور عمران خان اچانک اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کریں گے۔

سندھ ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے منظور وسان کا کہنا تھا کہ عوام کا عمران خان پر اعتماد ختم ہو چکا، میں نے پہلے کہا تھا کہ عمران خان کو لانے والے بھی پریشان ہیں اور عمران خان بھی پریشان ہے۔

منظور وسان کا کہنا تھا کہ 2021 خطرناک سال ہے، عمران خان اچانک اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کریں گے، 2023 کے الیکشن میں پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کا مقابلہ ہوگا۔

واضح رہے کہ منظور وسان اپنی سیاسی پیش گوئیوں کے حوالے سے مشہور ہیں، ماضی میں ان کی جانب سے کی گئی کئی پیشگوئیاں صحیح بھی ثابت ہوئی ہیں۔

The post عمران خان اچانک اسمبلیاں تحلیل کریں گے، منظور وسان کی نئی پیش گوئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3vJIV0H

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...