وزیر اعظم عوام میں نکلے تو شہر میں کرفیو نہیں لگا ہوتا، مریم نواز

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ جب ایک منتخب وزیر اعظم عوام میں نکلتا ہے تو شہر میں کرفیو نہیں لگا ہوتا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز کا کہنا تھا کہ جب ایک منتخب وزیر اعظم عوام میں نکلتا ہے تو شہر میں کرفیو نہیں لگا ہوتا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ جب کسی نے  عوام کی خدمت کی ہو یا کام کئے ہوتے ہیں تو وہ عوام سے  مل کر محبتیں سمیٹتے ہیں، عوام سے چھپ کر خالی دکانوں پر شوٹ نہیں کرنے پڑتے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: وزیراعظم کا بغیر پروٹوکول اسلام آباد کے علاقوں کا دورہ

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے اپنی گاڑی خود چلا کر اسلام آباد کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، اور احساس ریڑی بان پروجیکٹ، رمضان سستا بازار اور دیگر پروجیکٹس کا جائزہ لیا اور عوام سے گفتگو کرتے ہوئے ان کے تاثرات بھی سنے۔

The post وزیر اعظم عوام میں نکلے تو شہر میں کرفیو نہیں لگا ہوتا، مریم نواز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3vDqHxA

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...