لاہور میں برطانوی نژاد پاکستانی لڑکی قتل

 لاہور: ڈیفنس فیز فائیو میں برطانوی نژاد پاکستانی لڑکی کو قتل کردیا گیا۔

تھانہ ڈیفنس بی پولیس نے دو نامزد ملزمان سمیت چار افراد کے خلاف لڑکی کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔

مقتولہ کے چچا محمد نذیر نے ایف آئی آر میں بتایا کہ ماہرہ ذوالفقار کے والد لندن میں رہتے ہیں اور وہ لاہور میں اپنے دوستوں کے ساتھ رہتی تھی، مقدمے میں نامزد ملزمان مقتولہ ماہرہ ذوالفقار سے شادی کرنا چاہتے تھے، اسے اس کے دوستوں ظاہر جدون اور سعد امیر بٹ نے قتل کیا۔

ماہرہ ذوالفقارکے پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ جاری کردی گئی جس کے مطابق ماہرہ کی گردن کے نزدیک گولی لگی ہے اور جسم پر بھی زخم کے نشان پائے گئے ہیں۔

The post لاہور میں برطانوی نژاد پاکستانی لڑکی قتل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3xJuTOm

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...