کورونا کی تیسری لہر؛ ملک بھرمیں اجتماعی اعتکاف پرپابندی عائد

لاہور: حکومت نے کورونا کے پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر ملک بھرمیں اجتماعی اعتکاف پرپابندی عائد کردی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق ملک بھرمیں آج ہزاروں افراد اعتکاف بیٹھیں گے، اور نمازعصرکی ادائیگی کے بعد اعتکاف بیٹھنے کا سلسلہ شروع ہوگا، تاہم کورونا وائرس کی تیسری لہر کی شدت میں اضافے کے بعد حکومت نے ملک بھرمیں اجتماعی اعتکاف پرپابندی عائد کردی ہے۔

پنجاب اوقاف کے زیرانتطام مساجد میں بھی اعتکاف پرمکمل پابندی ہے،  مساجد میں چارسے پانچ افراد الگ الگ معتکف ہوسکیں گے، معتکفین اجتماعی سحری اورافطاری سے گریزکریں گے، جمعہ الوادع اورطاق راتوں میں کوروناایس اوپیزکاخیال رکھاجائے گا۔

 

The post کورونا کی تیسری لہر؛ ملک بھرمیں اجتماعی اعتکاف پرپابندی عائد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2RldsmA

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...