سیکڑوں مساجد میں ہزاروں شہری اعتکاف میں بیٹھ گئے

 کراچی: کراچی کی سیکڑوں مساجد میں سیکڑوں شہری رضائے الٰہی حاصل کرنے کے لیے پیر کو نماز مغرب سے قبل اعتکاف میں بیٹھ گئے۔

کورونا ایس او پیز کے تحت مساجد میں اعتکاف کا انتظام کیا گیا ہے، مساجد میں لاکھوں فرزندان توحید رمضان المبارک کے آخری عشرے میں اعتکاف کی سعادت حاصل کریں گے اور شوال کا چاند نظر آنے تک مساجد میں قیام کریں گے، یہ عبادت فرض کفایہ کا درجہ رکھتی ہے، جو کسی بھی آبادی میں ایک فرد کے کرنے سے پورے محلے کا فرض ادا ہوجاتا ہے اعتکاف کی عبادت جہاں روح کی پاکیزگی کا باعث ہے وہیں خوش نصیبوں کو لیلتہ القدر بھی مل جاتی ہے۔

مساجد انتظامیہ کی جانب سے اعتکاف پر بیٹھنے والوں کے کوائف جمع کیے گئے ہیں مساجد میں اعتکاف پر بیٹھنے والوں کورونا وبا کے باعث خود سحری و افطاری کا بندوبست کیا ہے، معتکفین ماہ مبارک رمضان کے آخری عشرے کی طاق رات میں خالق کائنات کے حضور اپنی مناجات و حاجات پیش کریں گے۔

این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ کورونا علامات کے مریض مساجد میں ہرگز اعتکاف نہ کریں اور گھر پر رہیں اعتکاف کی جگہ ہوا دار رکھی جائے اور کلورین کے پانی سے صاف کریں، ہر معتکف کے درمیان 2 میٹر  کا فاصلہ رکھا جائے، معتکفین ماسک لازمی پہنیں ، کورونا کی بڑھتی وبا کے پیش نظر صرف صحت مند افراد ہی اعتکاف پر بیٹھیں اورشب قدر پر بڑے اجتماع کے انعقاد سے اجتناب کریں، شب قدر پر بچے، بوڑھے اور ایسے افراد جن کو کوئی بیماری ہو وہ اجتماع میں شرکت نہ کریں۔

The post سیکڑوں مساجد میں ہزاروں شہری اعتکاف میں بیٹھ گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3xK6RTu

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...