جہانگیرترین سے مزید 4 ارکان قومی اسمبلی کا رابطہ

لاہور: ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین سے مزید چار اراکین قومی اسمبلی نے رابطہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر ترین رہائش گاہ پر ان کے حمایتی اور ہم خیال ارکان پارلیمنٹ کا مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں اتفاق کیا گیا کہ وزیراعظم کی یقین دہانی کے بعد عید تک خاموشی اختیار کی جائے گی، اور وزیراعظم کے نامزد کردہ سینیٹر علی ظفر ایڈوکیٹ کی تحقیقات کا انتظار کیا جائے گا، جب کہ عید کے بعد صورتحال کے تناظر میں لائحہ عمل طے کیاجائے گا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ خود معاملات کو دیکھیں گے

ذرائع کے مطابق جہانگیرترین سے مزید چار ارکان قومی اسمبلی نے رابطہ کیا ہے اور آئندہ چند روز میں جہانگیرترین سے ملاقات کرکے اظہار یکجہتی کریں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ مشاورتی بیٹھک میں ارکان نے تجویز دی کہ عید کے بعد ٹکٹ ہولڈرز اور ارکان پارلیمنٹ کی مشاورت کی جائے۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم کے نامزد کردہ سینیٹر علی ظفر ایڈوکیٹ نے ترین گروپ کے وکلا اور اکاؤٹنٹ سے ملاقات کی، اور کیس کے حوالے جہانگیرترین کی ٹیم کا موقف سن لیا، اور سینٹر علی ظفر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ مئی کے آخر تک وزیراعظم کو رپورٹ پیش کردی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق علی ظفر ایڈوکیٹ ایف آئی اے اور پراسیکیوشن کی ٹیم سے بھی ملاقات کا ایک دور کرچکے ہیں، اور ان کی اب تک چار میٹنگز کرچکے ہیں۔

 

The post جہانگیرترین سے مزید 4 ارکان قومی اسمبلی کا رابطہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3h2Sfst

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...