کوئٹہ: نواحی علاقے اغبرگ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے نتیجے میں 4 دہشتگرد مارے گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے اغبرگ میں رات گئے سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلہ ہوا اور فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد ہلاک ہوگئے، ان کے 2 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
ترحمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا، دہشت گرد کوئٹہ میں تحریب کاری کا منصوبہ بنارہے تھے، اس اطلاع پر سی ٹی ڈی نے کارروائَی کی اور دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔
بعدازاں فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور کوئٹہ سے مزید نفری طلب کر لی گئی۔
The post کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3oOEHSY
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box