مرغی کا مہنگا گوشت؛ 19 پولٹری فیڈ ملوں کو شوکاز نوٹسز جاری

 اسلام آباد: مسابقتی کمیشن نے 19 پولٹری فیڈ ملوں کو کارٹیلائزیشن پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا، فیڈ ملوں کی ملی بھگت کی وجہ سے مرغی اور انڈوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

مسابقتی کمیشن آف پاکستان نے 19 پولٹری فیڈ ملوں کو مسابقت مخالف سرگرمیوں، کارٹیل بنانے اور قانون کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری کردیے ہیں۔اعلامیہ کے مطابق فیڈ ملوں نے ملی بھگت کرکے جان بوجھ کر 50 کلوگرام بیگ پر اوسطا 825 روپے کا اضافہ کیا۔  پولٹری فیڈ کی قیمتوں میں اضافہ دسمبر 2018 سے دسمبر 2020 کے درمیان کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق سی سی پی نے پولٹری فیڈ کی قیمتوں میں اضافے کی شکایات موصول ہونے پر ازخود نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا آغاز کیا تھا، ستمبر 2020 کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ مرغی کی قیمتوں میں 18 اعشاریہ 31 فیصد اور انڈوں کی قیمتوں میں 5 اعشاریہ 2 فیصد کا اضافہ ہوا۔

مسابقی کمیشن آف پاکستان نے فیڈ ملوں کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 14دنوں میں جواب طلب کر لیاہے۔

The post مرغی کا مہنگا گوشت؛ 19 پولٹری فیڈ ملوں کو شوکاز نوٹسز جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3vl8epZ

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...