ملک میں 40 سے 49 سال کے افراد کی کورونا ویکیسی نیشن شروع

 اسلام آباد: ملک بھر میں آج سے 40 سے 49 سال کے افراد کی انسداد کورونا ویکیسی نیشن شروع ہوگئی ہے۔

40 سے 49 سال کے افراد کی ویکیسن رجسٹریشن کے عمل کا آغاز 27 اپریل سے ہوا تھا، جبکہ 50 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کی واک ان ویکسی نیشن پہلے سے ہی جاری ہے۔

ویکیسین مراکز میں رمضان کے دوران دو شفٹوں میں ویکیسن لگائی جا رہی ہے۔ 40 تا 49 سال کے افراد اپنے رجسٹرڈ موبائل پر بھیجے گئے شیڈول کے مطابق ویکسینیشن کرا سکتےہیں جبکہ 50 سال سے زائر عمر کے شہری 1166 پر رجسٹر کرا کے کسی بھی سنٹر سے واک ان ویکسین لگوا سکتے ہیں۔

کمشنر لاہور کیپٹن ر محمد عثمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کورونا سے محفوظ رہنے کیلئے ویکسین لگوائیں اور سب کی صحت کو محفوظ بنائیں۔

The post ملک میں 40 سے 49 سال کے افراد کی کورونا ویکیسی نیشن شروع appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2RlfzH3

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...