اسلام آباد: وزارت تعلیم نے پرائیویٹ اداروں کی اپریل اور مئی کی فیسوں میں 20 فیصد کمی کا اعلان کردیا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق کورونا کی تیسری لہر اور عوام کی پریشانی کے پیش نظر وزارت تعلیم کا ایک بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے، وفاقی وزارت تعلیم نے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی فیسوں میں 20فیصد کمی کا اعلان کیا ہے، اور اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اپریل اور مئی کے فیسوں میں 20 فیصد کمی کی جائے گی، تاہم فیسوں میں کمی کا اطلاق 8ہزار سے زیادہ فیسوں والے اداروں پر ہو گا۔
The post حکومت نے نجی تعلیمی اداروں کی فیسوں میں 20 فیصد کمی کردی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3gWS41v
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box