انتظامیہ بے بس، مرغی کا گوشت 420 روپے کلو فروخت ہونے لگا

 کراچی: موسم گرماکی آمداورمرغی کی کھپت میں کمی کے باوجودکراچی میںمرغی گوشت کی قیمت آسمان سے باتیں کررہی ہے۔

مرغی کی قیمت 420روپے کلوتک پہنچ گئی جس کے بعد مرغی کا گوشت غریب عوام کی پہنچ سے مزید دور ہوگیاہے، سندھ حکومت نے عوام کوگراں فروشوں کے رحم و کرم پر چھوڑدیا ہے،کمشنر کراچی نے 21 فروری کے لیے مرغی کے گوشت کی قیمت 214روپے کلو مقرر کی لیکن شہر بھر میں مرغی کا گوشت 420روپے کلو تک فروخت کیا گیا، بون لیس چکن 550 روپے کلو تک فروخت کی گئی، دکانداروںکاکہنا ہے کہ پولٹری فارمرز نے سپلائی محدودکردی ہے جس کی وجہ سے قیمت بڑھ رہی ہے۔

مرغی کی قیمتوں میں بلاجواز اضافہ پر شہری بھی مایوس نظر آتے ہیں، شہریوں کا کہنا ہے پرائس کنٹرول کا نظام غیر فعال ہے اور عوام مہنگائی برداشت کرنے پرمجبورہیں، سرکاری نرخ نامے اور بازارکے ریٹ میں 200روپے سے زیادہ کا فرق ہے ،سندھ حکومت اور کمشنر کراچی عوام کے مسائل سے لاتعلق ہیں ،مہنگائی کو قابو کرنے کے لیے نمائشی اقدامات بھی اب ترک کیے جاچکے ہیں، شہر میںکسی دکان پر سرکاری نرخ نامہ آویزاں کرنے کی زحمت محسوس نہیںکی جارہی جبکہ ڈپٹی کمشنرز کی تمام توجہ سندھ حکومت کی آشیرباد حاصل کرنے پر مرکوز ہے۔

The post انتظامیہ بے بس، مرغی کا گوشت 420 روپے کلو فروخت ہونے لگا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3bHx1ft

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...