پسرور: زمین کے تنازع پر باپ بیٹے سمیت 4 افراد قتل

سیالکوٹ:  تھانہ صدرپسرور کی حدود میں زمین کے تنازع پرباپ بیٹے سمیت 4 افراد کو قتل کر دیا گیا۔

گائوں کلاس والا میں بھتیجے اورچچا ذوالفقار کے درمیان زمین کا تنازع پر مقدمہ بازی چل رہی تھی، گزشتہ روز بھتیجے نے اپنے دیگر نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر دی جس سے 50سالہ ذوالفقار ولد بشیر اس کا 30 سالہ بیٹا حسن ، کزن 30 سالہ ماجد موقع پر جبکہ 55 سالہ عبدالرحمن اسپتال میں چل بسا ، کئی افراد زخمی بھی ہوئے جن کے نام سامنے نہ آسکے۔

ملزمان فرار ہوگئے ،ریسکیو1122کے عملہ نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا ، پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔ پولیس کی جانب سے کسی بھی ملزم کی گرفتاری کے بارے نہیں بتایا گیا ۔

 

 

The post پسرور: زمین کے تنازع پر باپ بیٹے سمیت 4 افراد قتل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2MgjDGm

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...