حکومت اتحادی ایم کیوایم کراچی کے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کے مدمقابل

کراچی: ایم کیوایم نے ملیر کے حلقہ پی ایس 88 کے ضمنی الیکشن میں اپنا امیدوار دستبردار کرانےسےانکار کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں ملیر کی نشست پر ضمنی انتخاب ہونے والے ہیں اور اس حلقے میں حکومتی اتحادی جماعت ایم کیو ایم اور تحریک انصاف ایک دوسرے کےآمنےسامنے ہوگئے ہیں، کیوں کہ ایم کیوایم نے پی ایس 88 ملیر کی نشست پر پی ٹی آئی کے مدمقابل الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے، اور ایم کیوایم ملیر ضمنی الیکشن میں اپنی انتخابی مہم کا آغاز آج سے کررہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے ایم کیوایم سےملیر کے ضمنی انتخابات میں اپنے امیدوار کو دستبردار کرانے کی درخواست کی تھی، تاہم ایم کیوایم نے ضمنی الیکشن میں اپنا امیدوار دستبردار کرانےسےانکار کرتے ہوئے مؤقف پیش کیا ہے کہ ہمارا اتحاد مرکز میں ہے امیدوار دستبردار نہیں کرائیں گے، اور پی ٹی آئی نے بھی ہمارے مدمقابل کراچی ضمنی الیکشن میں امیدوار کھڑا کیا تھا۔

واضح رہے کہ پی ایس 88 ملیر کی نشست پر ضمنی الیکشن کے لئے پولنگ 16 فروری کو ہوگی، اور اس نشست پر پیپلزپارٹی کےمحمد یوسف، ایم کیوایم کے ساجد احمد اور پی ٹی آئی کے جان شیر جونیجو امیدوار ہیں، تاہم اس حلقے میں پی ٹی آئی ایم کیوایم کے الگ الگ امیدواروں سے پیپلزپارٹی کی پوزیشن مستحکم ہے۔

The post حکومت اتحادی ایم کیوایم کراچی کے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کے مدمقابل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3qH3l7Y

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...