خواجہ آصف کے اکاؤنٹ میں چپڑاسی کا 28 ملین روپے جمع کرانے کا انکشاف

لاہور: نیب دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کے اکاؤنٹ میں پیسے جمع کرانے والے 4 افراد نے بیان ریکارڈ کرادیا ہے۔ 

ایکسپریس نیوزکے مطابق آمدن سے زائد اثاثوں اور منی لانڈرنگ تحقیقات میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کے خلاف نیب نے اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ نیب دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ کیس میں 4 افراد نے نیب کو بیانات ریکارڈ کرا دیے ہیں۔

نیب دستاویزات کے مطابق لاہور میں نجی بینک کے چپڑاسی انوار الرحمن نے خواجہ آصف کے اکاؤنٹ میں 28 ملین سے زائد رقم جمع کرائی، اور چپڑاسی کے مطابق اس نے اپنے سینیر افسران کے کہنے پر خواجہ آصف کے اکاؤنٹ میں رقم جمع کرائی۔

دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ خواجہ آصف کے بھتیجے خواجہ سلطان عزیز نے خواجہ آصف کے اکاؤنٹ میں 20 ملین جمع کرائے، خواجہ سلطان کے مطابق خواجہ آصف کی ہی رقم ان کے اکاؤنٹ میں جمع کرائی گئی۔

خواجہ آصف کے 30 سالہ پرانے سیاسی ورکر رانا عبدالوحید نے خواجہ آصف کے اکاؤنٹ میں 30 ملین جمع کرائے، اور رانا عبدالوحید کے مطابق خواجہ آصف کی دی ہوئی رقم ہی خواجہ آصف کے اکاؤنٹ میں جمع کرائی گئی۔ جب کہ سرمد اعجاز نامی سیاسی ورکر نے خواجہ آصف کے اکاؤنٹ سے 5 ملین روپے نکلوا کے خواجہ آصف کے حوالے کیے،  خواجہ آصف کے پاس یہ ساری رقم کہاں سے آئی خواجہ آصف نیب کو تاحال جواب نہیں دے سکے۔

 

The post خواجہ آصف کے اکاؤنٹ میں چپڑاسی کا 28 ملین روپے جمع کرانے کا انکشاف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3iJ9QUR

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...