دلیر نوجوان نے ڈاکوؤں کی درگت بناکر ڈکیتی ناکام بنادی

 کراچی: ناگن چورنگی کے قریب دلیر نوجوان نے ڈاکوؤں کی درگت بنادی جب کہ ڈکیت واردات ناکام ہونے پر لوٹ مار کیے گئے بغیر فرار ہوگئے۔

ڈاکوؤں کی درگت بننے کی سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل ہوگئی،نوجوان نے ڈاکوؤں پر مکوں کی برسات کردی جس سے ملزمان لوٹ مار کے بغیر ہی فرار ہوگئے۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک نوجوان اور خاتون کہیں جانے کے لیے گھر سے نکلے اور اپنی بائیک کے قریب پہنچے ہی تھے کہ اسی دوران ایک موٹرسائیکل پر سوار 2 ڈکیت وہاں پہنچے ان میں سے ایک اسلحے کے ساتھ نیچے اترا اور اس نے لوٹ مار کرنا چاہی، ڈاکوؤں کو دیکھتے ہی خاتون تیزی سے واپس گھر کے اندر بھاگ گئی، نوجوان نے انتہائی تیزی کے ساتھ مسلح ڈکیت پر مکوں کی بارش کردی۔

دلیر نوجوان نے موٹرسائیکل پر سوار ڈکیت کو بھی مارا، مسلح ڈکیت نوجوان کے وار سے بچنے کی ناکام کوشش کرتا رہا، ڈاکوؤں نے معاملہ بڑھتا دیکھ کر موٹرسائیکل پر بیٹھ  فرار ہونے میں ہی عافیت جانی، دلیر نوجوان نے لوٹ مار کی کوشش ناکام بناکر ڈاکوؤں کو بھاگنے پر مجبور کردیا۔

The post دلیر نوجوان نے ڈاکوؤں کی درگت بناکر ڈکیتی ناکام بنادی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3hHTPhG

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...