فواد عالم سنچری بنا کر ایوارڈ کی دوڑ میں شامل

لاہور: پی سی بی ایوارڈز 2020 پانے والوں کا اعلان جمعے کوکیا جائے گا تاہم  فواد عالم کی سنچری ایک دن بعد ہی ایوارڈ کی دوڑ میں شامل ہو گئی۔

پی سی بی ایوارڈز کیلیے آزاد جیوری نے12مختلف کیٹیگریز کیلیے نامزدگیوں کو حتمی شکل دیدی ہے، فاتحین کا اعلان جمعے کوہو گا، کپتان بابراعظم، ٹی ٹوئنٹی اسپیشلسٹ محمد حفیظ اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو3 جبکہ حارث رؤف، محمد رضوان، نسیم شاہ اور شان مسعودکو 2 مختلف کیٹیگریز کیلیے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔

بابراعظم اور شاہین شاہ آفریدی وائٹ بال کرکٹر آف دی ایئر، ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر اور سب سے قابل قدر کھلاڑی کی کیٹیگریزکیلیے نامزد ہوئے، محمد حفیظ سال کی بہترین انفرادی کارکردگی، وائٹ بال کرکٹر آف دی ایئر اور سال کے سب سے قابل قدر کھلاڑی کی کیٹیگری میں ایوارڈ کے امیدوار ہیں۔

ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر کیلیے بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی اور شان مسعود، وائٹ بال کرکٹر آف دی ایئر کیلیے بابر اعظم، حارث رؤف، محمد حفیظ اور شاہین شاہ آفریدی کو نامزد کیا گیا ہے۔

سال کے سب سے قابل قدر کرکٹر کیلیے بابر اعظم، محمد حفیظ، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی کے نام شارٹ لسٹ ہوئے، بہترین انفرادی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کرکٹر کے ایوارڈ کیلیے فواد عالم (102رنز بمقابلہ نیوزی لینڈ، ٹیسٹ)، محمد حفیظ (86 رنز ناٹ آؤٹ بمقابلہ انگلینڈ، ٹی ٹوئنٹی)، نسیم شاہ (26 رنز کے عوض 4 وکٹیں بشمول ہیٹ ٹرک بمقابلہ بنگلادیش،ٹیسٹ، ٹیسٹ)، شان مسعود(156 رنز بمقابلہ انگلینڈ، ٹیسٹ) کو رکھا گیا ہے۔

ایمرجنگ انٹرنیشنل کرکٹر آف دی ایئر کیلیے حیدر علی، حارث رؤف، نسیم شاہ اور خوشدل شاہ نامزد ہوئے،مینز ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر کیلیے محمد حریرہ، مبصر خان، روحیل نذیر، قاسم اکرم، ڈومیسٹک کرکٹر آف دی ایئر کیلیے حسن علی، کامران غلام، سعود شکیل، زاہد محمود فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے۔

امپائر آف دی ایئر کیلیے احسن رضا، آصف یعقوب، غفار کاظمی اور شوزب رضا کے نام شامل ہیں۔

ویمن کرکٹر کیلیے عالیہ ریاض، بسمہٰ معروف، جویریہ خان، منیبہ علی، ویمن ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر کیلیے عائشہ نسیم، فاطمہ ثناء، نجیہ علوی اور سیدہ عروب شاہ نامزد ہوئی ہیں۔ فاتحین کو ٹرافیز بعد میں دی جائیں گی۔

 

The post فواد عالم سنچری بنا کر ایوارڈ کی دوڑ میں شامل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/38PIWpT

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...