اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم میں ذہنی ہم آہنگی نہیں، یہ ایک عارضی اوروقتی اتحاد ہے۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی سندھ حکومت سے علیحدہ ہونے کوتیارنہیں، پیپلزپارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ استعفے نہیں دیں گے، پی ڈی ایم کے آج کے اجلاس میں بھی کچھ نہیں ہوگا، پی ڈی ایم میں ذہنی ہم آہنگی نہیں، یہ ایک عارضی اور وقتی اتحاد ہے۔ پیپلزپارٹی میں فیصلہ آصف زرداری کرتے ہیں، باقی سب مہرلگاتے ہیں۔ 31 دسمبرکی تاریخ آئی اورگزرگئی استعفے نہیں آئے، 31 جنوری آئے گی اوران شاء اللہ چلی جائے گی۔ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے اراکین نے استعفے مولانا فضل الرحمان کو دینے سے انکار کردیا۔
وزیرخارجہ نے کہا کہ ہم سیاسی عمل کے قائل ہیں، وزیراعظم کوعوام کا مینڈیٹ اوراعتماد حاصل ہے، عمران خان استعفی نہیں دیں گے، پیپلزپارٹی میں مرکزی شخصیت آصف زرداری ہیں، پیپلزپارٹی نے فیصلہ سنا دیا، دیکھنا ہے پی ڈی ایم کے رہنما کیا فیصلہ کرتے ہیں۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ راجہ پرویز اشرف اور یوسف رضا گیلانی اجلاس میں پیپلزپارٹی کی نمائندگی کریں گے، دونوں ہی استعفوں کے حق میں نہیں ہیں، ویڈیو لنک اوراجلاس میں بیٹھنے میں فرق ہے، آج اہم اجلاس ہے تو بلاول بھٹو جاتی امرا میں دکھائی کیوں نہیں دے رہے۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں مندرجلانے کے واقعے کی مذمت کرتا ہوں، چیف جسٹس پاکستان نے کرک واقعے کا نوٹس لیا ہے۔
The post پی ڈی ایم ایک عارضی اوروقتی اتحاد ہے، وزیرخارجہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3n4OmT4
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box