وزیر اعلی خیبر پختونخوا کا کرک میں جلائے گئے مندرکی دوبارہ تعمیر کا اعلان

پشاور: کرک کے علاقہ ٹیری میں مندر کو جلانے کا واقعہ،  وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے مندر  دوبارہ تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

وزیر اعلٰی خیبرپختون خوا محمود خان نے کرک میں جلائے گئے مندر کی دوبارہ تعمیر کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت مندر کی دوبارہ اور جلد تعمیر کو یقینی بنائے گی، اس سلسلے میں متعلقہ حکام کو احکامات جاری کردیئے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: چیف جسٹس نے کرک میں مندر جلانے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ اقلیتوں کے مقدس مقامات کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، کسی کو بھی قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں جائے گی، واقعے میں ملوث متعدد افراد کو گرفتار کرلیاگیا ہے، جن کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کرک میں مشتعل افراد نے مندر مسمار کردیا

دوسری جانب وزیراعلی کے پی کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیر زادہ نے کرک ٹیری میں جلائے گئے مندر کا معائنہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ کی خصوصی ہدایت پر یہاں آئے ہیں، چند شرپسند عناصر کی وجہ سے ہندو اور مسلمانوں کا بھائی چارہ خراب نہیں ہونے دیں گے، یہ ہندوستان نہیں، بلکہ پاکستان ہے، یہاں پر قانون کے مطابق انصاف ہوگا، اور شر پسند عناصر کو قرار واقعی سزا ملے گی۔

 

The post وزیر اعلی خیبر پختونخوا کا کرک میں جلائے گئے مندرکی دوبارہ تعمیر کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3rFjFHL

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...