’’30 سال سے ترقی نہیں ملی‘‘ انجینئرکی درخواست، چیف سیکریٹری عدالت طلب

کراچی: سپریم کورٹ نے 30 سال سے ایک ہی گریڈ پر کام کرنے والے مکینیکل انجینئرنگ گریڈ 17 کے افسر کی ترقی کے لیے درخواست پر چیف سیکریٹری سندھ و دیگر حکام کو نوٹس جاری کردیے۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کے روبرو 30 سال سے ایک ہی گریڈ پر کام کرنے والے مکینیکل انجینئر کی ترقی کیلیے درخواست کی سماعت ہوئی،درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ میرا موکل اشرف علی جمانی 1999 میں بطور مکینیکل انجیئر تعینات ہوا، 30 سال گزر گئے مگر ایک ہی گریڈ میں کام کر رہا ہے۔

سمری وزیراعلی سندھ کو ارسال ہوئی مگر وزیراعلی سندھ نے ترقی نہیں دی۔ 2021 میں ریٹائرمنٹ ہے مگر ترقی نہیں دی جا رہی ہے ، عدالت نے چیف سیکرٹری سندھ و دیگر حکام کو نوٹس جاری کردیے۔

 

The post ’’30 سال سے ترقی نہیں ملی‘‘ انجینئرکی درخواست، چیف سیکریٹری عدالت طلب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3pJ6HqD

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...