عمران خان جانتے تھے تم نالائق ہو تو شیروانی پہننے کی کیا ضرورت تھی،مریم

مردان: پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ جب عمران خان جانتے تھے تم نالائق ہو تو شیروانی پہننے کی کیا ضرورت تھی۔

مریم نواز نے مردان میں اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے کل خود ٹی وی پر اپنی نالائقی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ مجھے تیاری کے بغیر حکومت میں نہیں آنا چاہیے تھا، اس نے چیخ چیخ کر کہا کہ اسے عوام کے سر پر بٹھا تو دیا لیکن اس کی حکومت چلانے کی تیاری نہیں تھی، عمران خان تم جانتے تھے کہ تم نالائق اور نااہل ہو تو عوام کو جواب دو کہ پھر شیروانی پہننے کی اتنی جلدی کیا تھی، عوام کی زندگیوں سے کھیل کر کہتے ہوئے حکومت چلانی نہیں آتی۔

مریم نواز نے کہا کہ الیکشن سے پہلے کہتے تھے میرے پاس 200 بندوں کی ٹیم ہے، کہاں ہے وہ ٹیم، وفاقی کابینہ کے ارکان آپس میں میوزیکل چیئر کھیل رہے ہیں، جس سوغات عمران خان کو سروں پر مسلط کیا گیا، ڈھائی سال بعد وہ کہتا ہے بجلی، قرضوں، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے اور حکومت چلانے کا پتہ نہیں تھا اور تیاری نہیں تھی، لیکن تمہاری چینی میں 400 ارب، 200 ارب کے آٹے اور 122 ارب کے ایل این جی کے ڈاکے ڈالنے، ادویات کی قیمتوں میں 500 فیصد اضافے اور قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف جھوٹا ریفرنس بنانے کی تیاری پوری تھی، تم نے اپنے بہنوئی کو پلاٹ کا قبضہ دلانے کے لیے پوری پنجاب پولیس میں اکھاڑ پچھاڑ کردی۔

مریم نواز نے معنی خیز لطیفہ بھی سنایا

رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ عمران خان کو جھکنے کے سوا کچھ نہیں آتا، اس کی حکومت چلانے کی تیاری نہیں تھی لیکن تابعداری کی پوری تیاری تھی، ڈھائی سال بعد بھی حکومت چلانی نہیں آتی لیکن تابعداری کرنی بہت اچھی آتی ہے۔ مریم نے لطیفہ سنایا کہ کسی تقریب میں کوئی گلوکار بہت بے سرا گارہا تھا، نیچے سے کوئی شخص اٹھا اور پستول لے کر اوپر چڑھ گیا، گلوکار ڈر گیا اور بولا مجھے نہیں مارنا تو وہ پستول والا بولا میں تمہیں نے بلکہ اسے مارنے آیا ہوں جو تمہیں یہاں لایا ہے۔

پشتو میں شعر

نائب صدر ن لیگ نے کہا کہ بندہ اس لیے ایماندار ہے کیونکہ تابعداری ایمانداری سے کی ہے اور عوام سے بے ایمانی کی ہے۔ انہوں نے پشتو میں شعر سنایا کہ سڑے ڈیر ایماندار دے ۔ سڑے ڈیر تابعدار دے۔ پھر مریم نواز نے خود ہی اس کا ترجمہ بھی کیا بندہ چور ہونے کے باوجود ایماندار ہے کیونکہ بہت تابعدار ہے، تمہاری حکومت چلانے کی تیاری ہو نہ ہو عوام نے تمہیں گھر بھیجنے کی تیاری پوری کرلی ہے۔

استعفے اٹھا کر حکومت کے منہ پر ماریں

مریم نواز نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم جماعتوں کو جعلی اسمبلیوں میں بیٹھے نہیں رہنا چاہیے بلکہ استعفیٰ دے کر گھر آجانا چاہیے، استعفیٰ اٹھاکر ان کے منہ پر مارنے چاہئیں، چار پانچ سو سو استعفے آگئے تو ایک دن بھی عمران خان کا جعلی وزیراعظم کے طور پر رہنا مشکل ہے۔

The post عمران خان جانتے تھے تم نالائق ہو تو شیروانی پہننے کی کیا ضرورت تھی،مریم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2WH1iDO

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...