عالمی منڈی سمیت پاکستان میں بھی سونے کی قیمت گرگئی

کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 7 ڈالر جب کہ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کی کمی ہوئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 7 ڈالر کی کمی سے1866 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی، جب کہ پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی  بدھ کے روز فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 200 روپے اور 172 روپے کی کمی واقع ہوئی۔

قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں  فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 1 لاکھ 12 ہزار 550 روپے ہوگئی، جب کہ دس گرام سونے کی قیمت کمی کے بعد 96 ہزار 493 روپے ہوگئی۔

بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں منگل کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت 2000 روپے کم رہی ہے۔ اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 30 روپے کی کمی سے 1260 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 25 روپے 72 پیسے گھٹ کر 1080 روپے 24 پیسے ہوگئی۔

The post عالمی منڈی سمیت پاکستان میں بھی سونے کی قیمت گرگئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3hkW36s

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...