کراچی: بھینس کالونی میں تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل کو روند دیا جس کے نتیجے میں2 کمسن بچے موقع پر ہی دم توڑگئے۔
ایس ایچ اوسکھن رانا مقصود نے بتایاکہ بھینس کالونی روڈ نمبر12کے قریب خادم حسین نامی شخص کمسن بیٹے سمیت 2 بچوں کے ہمراہ جا رہا تھا کہ اس دوران ٹریفک حادثہ پیش آگیا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار دونوں بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ خادم حسین معجزانہ طور پرمحفوظ رہا۔
چھیپا کے رضا کاروں نے بچوں کی لاشیں ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کیں انھوں نے بتایا کہ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتار ڈمپرکی ٹکر سے پیش آیا تھا جس کا ڈرائیورموقع سے ڈمپرسمیت فرارہوگیا۔ متوفین کی شناخت 4 سالہ ناظم حسین اور 9 سالہ محسن کے نام سے ہوئی ہیں جوبھینس کالونی کے ہی رہائشی بتائے جاتے ہیں۔
پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعدبچوں کی لاشیں ورثا کے حوالے کر دیں جبکہ حادثے کے ذمے دار ڈمپر ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے اور اس حوالے سے کلوز سرکٹ کیمروں کی فوٹیجز بھی حاصل کی جا رہی ہیں ۔
The post ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 2 کمسن بچے ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/380eZV7
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box