اسلام آباد: نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج ہر طرح کے مذموم ارادوں سے آگاہ اور ان سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت اور ہر قیمت پر تیار ہیں۔
پاکستان نیول اکیڈمی میں 114 ویں مڈشپ پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق امیرالبحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی پاسنگ آؤٹ پریڈ کے مہمان خصوصی تھے۔پاک بحریہ اپنے جدید اثاثوں کے ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی پانیوں میں ہمہ وقت موجود اور تیار ہے۔
امیر البحر نے کہا پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور اپنے ہمسایوں کے ساتھ دوستانہ اور خوشگوار تعلقات کا خواہاں ہے۔ہماری امن اور دوستی کی خواہش کوکمزوری نہ سمجھا جائے پاکستان کی مسلح افواج ہر طرح کے مذموم ارادوں سے آگاہ اور ان سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت اور ہر قیمت پر تیار ہیں۔
پاسنگ آؤٹ پریڈ میں 102 پاکستانی جبکہ 64 دوست ممالک سے تعلق رکھنے والے افسران نے کمیشن حاصل کیا۔مڈ شپ مین محمد حسن جلال نے اعزازی شمشیر حاصل کی۔مہمان خصوصی نے کمیشن حاصل کرنے والے افسران کو مبارکباد پیش کی اورنمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں انعامات تقسیم کیے۔
The post مسلح افواج مذموم ارادوں سے آگاہ، نمٹنے کیلیے تیار ہیں، نیول چیف appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2KGoqA3
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box