بینظیر بھٹو کیساتھ شہید کارکنوں کے ورثا کے زخم آج پھرتازہ

راولپنڈی: 13سال قبل 27 دسمبر 2007تاریخی لیاقت باغ میں دہشت گردی میں سابق وزیر اعظم محترمہ بینظیر بھٹو کے ہمراہ شہید ہونیوالے 23 پارٹی کارکنوں کے پسماندگان کے زخم ایک مرتبہ پھر تازہ ہوگئے۔

آج27 دسمبر کو ان شہدا کے گھروں میں برسی کی تقاریب منعقد ہونگی اور ان کے پیارے انہیں ایک مرتبہ پھر یاد کرتے ہوئے آنسو بہائیں گے ان شہدا کے گھروں میں انکے یتیم بچوں بیوہ خواتین اور دیگر عزیز و اقارب کو آج کے دن کا زندگی کا بھیانک اور نا قابل فراموش دن کے طور پر سامنا کرنا پڑے گا۔

شہدا میں 10کا تعلق راولپنڈی کے شہر سے تھا ان میں پی ایس ایف کے رہنما آصف ثمر ، راجہ حبیب ، راجہ امین ، جمیل مغل ، ممتاز احمد کا تعلق راولپنڈی کے علاقہ ڈھوک رتہ سے تھا جبکہ زخمی ہونے کے بعد جان بحق ہونے والے نذیر بٹ بھی اسی علاقے کے تھے رفیق رضا المعروف کالا خان اورشیخ جاوید نیا محلہ، محمد شفیق امر پورہ، سراج خان ڈھوک منگٹال سے تعلق رکھتے تھے ان شہدا کے فیملیز کو پیپلز پارٹی حکومت نے مالی امداددی جبکہ پارٹی رہنماوں کی جانب سے بھی مالی امداد کی گئی۔

ان شہدا کے گھروں پر آج بھی پیپلز پارٹی کے پرچم لہرا رہے ہیں اور گھروں کے مکین پیپلز پارٹی کے ساتھ اپنی وابستگی ہر صورت برقراررکھنے کا عہد  کئے ہوئے ہیں، لیاقت باغ شہدا کے لواحقین اپنے گھروں میں آج بھی پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی آمد کے منتظر ہیں۔

پیپلز پارٹی کے ایک دیرینہ رہنما ناصر میر جو ان شہدا کے علاقے ڈھوک رتہ کے سابق نائب ناظم بھی ہیں کا کہنا ہے شہدا کی فیملیز کی پارٹی دور حکومت میں مدد کی گئی تاہم اب بھی پارٹی قیادت کو ان شہدا کے شب و روز کیسے گزرتے ہیں کا جائزہ لے کر ان کیلئے پارٹی فنڈ سے امداد کی جانی چاہئے۔

 

The post بینظیر بھٹو کیساتھ شہید کارکنوں کے ورثا کے زخم آج پھرتازہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3aLYwFM

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...