تھانہ آئی نائن کے علاقہ کٹاریاں میں سب انسپکٹر رفیق ڈکیتی کی واردات میں زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق دو موٹرسائیکل سواروں نے سب انسپکٹر رفیق کو روک کر اس سے سرکاری پسٹل اور نقدی چھینی اور پولیس افسر کی جانب سے مزاحمت پر اسے گولی مار کر فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ملزمان کی جانب سے کیا گیا فائر پولیس افسر کے پیٹ میں لگا، زخمی پولیس افسر کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کا آپریشن جاری ہے تاہم افسر کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
ڈی آئی جی آپریشن اسلام آباد وقارالدین سید نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی آئی نائن اور ایس پی انوسٹی گیشن کی سربراہی میں دو پولیس ٹیمیں تشکیل دے دیں۔
The post اسلام آباد پولیس افسر کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا، گولی مارکر فرار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3rFObkP
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box