’’گیس نہیں بل آرہا ہے‘‘ شہری کی شکایت پر SSGC کو نوٹس

کراچی: شہر قائد میں گیس کنکشن میں خرابیاں، معاملہ اب عدالت تک پہنچ گیا۔

گیس نہیں آرہی لیکن بل وقت پر آرہا ہے، آخر یہ کیا ماجرا ہے، کنزیومر پروٹیکشن کورٹ ایسٹ نے ایس ایس جی سی کو نوٹس جاری کردیے۔ کراچی میں کنزیومر پروٹیکشن کورٹ ایسٹ کے روبرو ایس ایس جی سی کیخلاف شہری کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

درخواست گزار عاطف غفور نے بتایا کہ دو ماہ سے گیس کے کنیکشن میں خرابی چل رہی تھی۔ بار بار شکایات کے باوجود کوئی موثر جواب نہیں ملا۔ گیس نہیں آرہی تھی لیکن بل وقت پر آتا تھا۔ عدالت نے ایس ایس جی ایس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔

 

The post ’’گیس نہیں بل آرہا ہے‘‘ شہری کی شکایت پر SSGC کو نوٹس appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/34Jeqgk

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...