ریلوے کالونیوں میں بجلی میٹرنہ ہونے سے قومی خزانے کو سالانہ ڈھائی ارب روپے کا نقصان

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ریلوے کالونیوں میں 25 ہزار بجلی کے میٹر ہنگامی طور پر لگانے کا حکم دے دیا۔

وزیراعظم نے بجلی میٹر کے معاملے کی مانیٹرنگ کیلئے کوآرڈی نیشن کمیٹی قائم کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ریلوے رہائشی کالونیوں میں آج سے میٹروں کی تنصیب شروع کریں اور یہ عمل 4 ماہ میں مکمل کیا جائے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قومی خزانےکی ایک ایک پائی قوم کی امانت ہے اور اسے امانت سمجھ کے ہی خرچ کریں گے، قومی خزانے کو نقصان پہنچانےوالےرعایت کےمستحق نہیں۔

وزیرریلوےاعظم سواتی نے وزیراعظم کو رپورٹ پیش کی جس کے مطابق ریلوے کالونیوں میں بجلی میٹرنہ ہونے پر سالانہ ڈھائی ارب روپے کا نقصان ہوا، ریلوے ملازمین سالہا سال سےبجلی استعمال کرتےرہے جس کا مالی بوجھ محکمہ ریلوے پر پڑا، اس نقصان میں واپڈا اور ریلوےحکام کی ملی بھگت نکلی۔

 

The post ریلوے کالونیوں میں بجلی میٹرنہ ہونے سے قومی خزانے کو سالانہ ڈھائی ارب روپے کا نقصان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3rC3dbe

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...