اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن رہنماؤں کو معلوم ہے عمران خان این آر او نہیں دے گا اس لیے پاک فوج پر دباؤ ڈال رہے ہیں، پی ڈی ایم کا مسئلہ دھاندلی ہوتا تو انتخابی اصلاحات میں ہمارا ساتھ دیتے۔
یہ پڑھیں : حکومت کا فوج مخالف بیانات پر جے یو آئی (ف) رہنما مفتی کفایت اللہ کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
عمران خان کا کہنا تھا اپوزیشن رہنماؤں کو معلوم ہے عمران خان این آر او نہیں دے گا اس لیے پاک فوج پر دباؤ ڈال رہے ہیں، پی ڈی ایم کا مسئلہ دھاندلی ہوتا تو انتخابی اصلاحات میں ہمارا ساتھ دیتے، پی ڈیم ایم ہمارے لیے مسئلہ نہیں، ہم عوام مسائل پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ نہیں کیا جاسکتا، پی ڈی ایم غیر فطری تحریک ہے، آج تک عوام کسی کے ذاتی مفادات کے لیے نہیں نکلی، ان کے کہنے پر نیب قانون تبدیل کرلیتے تو آج یہ سڑکوں پر نہ ہوتے، اپوزیشن کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے۔
دریں اثنا وزیرِ اعظم عمران خان سے مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے ملاقات کی جس میں آئینی، قانونی اور سیاسی امور پر گفتگو ہوئی۔
وزیراعظم عمران خان نے جمہوریت کی مضبوطی کے لیے اداروں کے مضبوط ہونے کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اداروں پر اپنی سیاست چمکانے کے لیے انگلیاں اٹھانے والے کسی قیمت پر جمہوریت کے علم بردار نہیں ہوسکتے، ریاست کے تمام ستون اپنے دائرہ کار میں رہ کر ملکی ترقی کے لیے کام کر رہے ہیں۔
بابر اعوان نے معاشی استحکام اور کورونا سے بچاؤ کی حکومتی پالیسیوں کو حکومت کی اہم کامیابیاں قرار دیتے ہوئے کہا کہ اندھیرے فروشوں کا پاکستان میں اب کوئی مستقبل نہیں۔
The post اپوزیشن مجھ سے این آر او کیلیے فوج پر دباؤ ڈال رہی ہے، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2JpWGPr
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box