خواجہ آصف کی گرفتاری نیب کی بزدلانہ کارروائی ہے، فضل الرحمان

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ خواجہ آصف کی گرفتاری نیب کی بزدلانہ کارروائی ہے، پاکستان میں احتساب کے نام پر ہمیشہ انتقام لیا گیا۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ خواجہ آصف کی گرفتاری نیب کی بزدلانہ کارروائی ہے، نیب کے اوچھے ہتھکنڈوں سے اپوزیشن تحریک کو مزید تقویت ملے گی۔

یہ پڑھیں : ملزم نے اثاثہ جات کی نوعیت، ذرائع اور منتقلی کو چھپایا جس پر گرفتار کیا، نیب لاہور

سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ نیب حکومت مخالف سیاست دانوں سے انتقامی کارروائی کرنے والا مہرہ ہے، نیب کو کبھی تسلیم نہیں کیا، پاکستان میں احتساب کے نام پر ہمیشہ انتقام لیا گیا، ناجائز حکومت کے خلاف تحریک جاری رہے گی، ناجائز اور سلیکٹڈ حکومت کو گھر بھیج کر دم لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : حکومت کو خواجہ آصف کو چھوڑنا پڑے گا، مریم نواز کا ردّعمل

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) نے واقعے پر سخت رد عمل ظاہر کیا ہے، پارٹی کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ خواجہ آصف کو گرفتار نہیں اغوا کیا گیا، نیب کو خواجہ آصف کو چھوڑنا ہی پڑے گا۔

The post خواجہ آصف کی گرفتاری نیب کی بزدلانہ کارروائی ہے، فضل الرحمان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3pwjiNF

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...