لاہورمیں کزن کے ہاتھوں 7 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل

 لاہور: مولنوال کے علاقے میں ملزم نے زیادتی کے بعد اپنی 7 سالہ کزن کوقتل کردیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق لاہورمیں مولنوال کے علاقے میں تالاب سے 7 سالہ بچی (ع) کی لاش برآمد کی گئی جسے اپنے ہی کزن نے زیادتی کے بعد قتل کردیا۔ ریسکیونے موقع پرپہنچ کرلاش کو نکال کر پولیس کے حوالے کیا۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہورشارق جمال خان نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندرکے علاقے میں 7 سالہ معصوم بچی عائشہ کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے دونوں ملزمان چند گھنٹوں میں گرفتارکرلیا۔ گرفتارملزمان میں بچی کا چچازاد کزن رضوان یوسف اورہمسایہ اللہ دتہ شامل ہیں، ابتدائی تفتیش کے مطابق وقوعہ میں کوئی ہتھیاراستعمال نہیں ہوا، متاثرہ کو گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان گزشتہ روزبچی کو گاؤں کے قریبی کھیتوں میں لے گئے اور زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزمان نے پکڑے جانے کے ڈرسے بچی کو گلا دبا کر قتل کر دیا تھا، ملزمان نے اپنا جرم چھپانے کے لیے بچی کی لاش کو گاؤں کے گندے جوہڑ میں پھینک دیا تھا، گرفتارملزمان رضوان یوسف اوراللہ دتہ گھناؤنی واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گئے تھے۔ ملزمان نے اعتراف جرم کر لیا ہے جنہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

The post لاہورمیں کزن کے ہاتھوں 7 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/37Tj5ht

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...