جس ٹولے نے بھٹو کےحقیقی ورثہ کوحق نہ دیا وہ سندھ کےعوام کوکیا انصاف دیں گے، فردوس

اسلام آباد: معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوش عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ جس ٹولے نے بھٹو کے حقیقی ورثہ کو حق نہ دیا وہ سندھ کی مظلوم عوام کوکیا انصاف دیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے گڑھی خدا بخش میں جلسے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جعلی رجکماری کی گڑھی خدا بخش آمد سے ذوالفقار بھٹو اور بی بی شہید کی روح تڑپ اٹھی ہوگی کہ ان کی سیاست اور وراثت پر قابض گروہ نے ان کی قربانیوں کو ذاتی مفاد پر قربان کر دیا۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ضیا الحق کے منہ بولے بیٹے اور اس کی باقیات کو گلے لگا کر بھٹو اور بی بی شہید کے جمہوری فلسفے کو تار تار کردیا ہے، یقیناً بی بی شہید کے خلاف کی جانے والی سیاہ کاریوں کے حوالے سے اپنے چچا اور والد کی طرف سے قبر پرکھڑے ہو کر جعلی راجکماری نے معزرت بھی ضرور کی ہو گی۔

پنجاب کی معاون خصوصی اطلاعات نے کہا کہ جس ٹولے نے بھٹو کے حقیقی ورثہ کو حق نہ دیا وہ سندھ کی مظلوم عوام کوکیا انصاف دیں گے، بھٹو کے اصل وارث دربدر جب کہ بھٹو کی وراثت اور سیاست پر ناجائز قابضین جمہوریت کے خلاف سازشیں کرنے میں مصروف عمل ہیں۔

The post جس ٹولے نے بھٹو کےحقیقی ورثہ کوحق نہ دیا وہ سندھ کےعوام کوکیا انصاف دیں گے، فردوس appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2L2rPZW

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...