نالائق بیٹا نقلی بھٹو بننے کی کوشش کرتا ہے، زرتاج گل

 اسلام آباد:   پی ٹی آئی کی رہنماموسمیاتی تبدیلی کی وفاقی وزیرمملکت زرتاج گل نے کہاکہ کل جو زرداری صاحب نے کہا ہے وہ کہنا بیٹی کو اور سنانا بہو کوہے۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام’’ کل تک‘‘ میں میزبان جاوید چوہدری سے گفتگوکرتے ہوئے انھوںنے کہا کہ کچھ چیزیں انھوںنے پی ڈی ایم اے کوخود کہی ہیں جس سے ثابت ہوگیا ہے کہ وہ واقعی استعفے نہیں دے رہے، انھوں نے اپنے ایک نالائق بیٹے کو پارٹی کا سربراہ بنادیاجوچیخ چیخ کربولتا ہے اور بھٹو بننے کی نقلی کوشش کرتا ہے، مولانافضل الرحمن پی ڈی ایم ا ے کولیڈ کرتے ہیں  لیکن ان کی سیاسی حیثیت کیا ہے، مریم نواز تو رکن اسمبلی بھی نہیں ہے وہ پارٹی کی سربراہ کس حیثیت سے بن گئی ہیں، جواداروں کوگالیاں دیتی ہیں ان سے کیسے مذاکرات ہوں۔

مسلم لیگ(ن)کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا کہ ہماری جدوجہد اس لیے ہے کہ پاکستان جو مسائلستان بن گیاہے آئین اور قانون مین رہ کر ہی اسے اس بھنورسے نکالاجاسکتاہے، انھوںنے زراعت تک کو تباہ کر دیا ہے گندم،  چینی اور کپاس تک بیرون ملک سے منگوائی جارہی ہیں، اگرکوئی آئین اور قانون سے بالاترہوکر کام کرتاہے تواس سے ملک کونقصان پہنچتا ہے اور باربار سلیکٹ کرنے سے آپ کی سلیکشن سے پاکستانی قوم کونقصان پہنچتاہے ،تھرڈ امپائرکی بات یہ کرتے ہیں اور الزام دوسروںپرلگاتے ہیں، ہم کہتے ہیںجو چھتری آپ نے اسے فراہم کی ہوئی ہے اسے ہٹالیں۔

جے یو آئی(ف) کے رہنما مولاناحمد اﷲ نے کہاکہ مولانا فضل الرحمن کابرسی پر نہ جانے کی وجہ یہ نہیںہے کہ مولاناور پیپلز پارٹی کے درمیان دوری ہے یاوحدت پراتفاق نہیںہے، استعفوں کافیصلہ ہو چکاہے، اس میں کوئی شک نہیں ہے،حکومت کی کوشش کامیاب نہیں ہوگی کہ کسی کوکسی سے لڑادیا جائے، حکومت شہباز شریف اور بلاول سے بات کرنے کیلیے تیار ہوگئی ہے یہ بہت بڑایوٹرن ہے۔

The post نالائق بیٹا نقلی بھٹو بننے کی کوشش کرتا ہے، زرتاج گل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/38JqjE8

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...