کراچی: شیرشاہ کے علاقے میں واقع گودام میں زیر تعمیر ٹینک کی دیوار گرنے سے 3 مزدور جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔
شیرشاہ تھانے کےعلاقے میں نجی بینک کے قریب گودام میں زیر تعمیر ٹینک کی دیوار گرنے سے 3 مزدور جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، واقعہ کے بعد امدادی اہلکاروں نے زخمی مزدوروں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔
پولیس کے مطابق اسٹیٹ ایونیو روڈ پرگوادم میں کیمیکل کے لیے کئی فٹ لمبا اور چوڑا ٹینک تعمیر کیا جارہا تھا کہ اسی دوران ٹینک کی ایک دیوار گرگئی جس کے ملبے تلے مزدور دب کر جاں بحق ہوگئے، پولیس نے مذکورہ گودام کی ملکیت سے متعلق پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔
The post شیرشاہ میں زیر تعمیر ٹینک کی دیوار گرنے سے 3 مزدور جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3aOWapl
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box