کراچی: انسدادِ دہشتگردی کی منتظم عدالت نے پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) رہنما ایم این اے ملزم علی وزیر و دیگر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
کراچی میں انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت کے روبرو پولیس نے پی ٹی ایم رہنما ایم این اے ملزم علی وزیر و دیگر کو پیش کیا۔ عدالت نے ملزم علی وزیر سمیت دیگر ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت تک مقدمے کا چالان پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ پولیس کے مطابق علی وزیر و دیگر نے ملکی اداروں کیخلاف نازیبا الفاظ ادا کئے۔ عوام کو اشتعال دلوایا۔ ملزم علی وزیر و دیگر کیخلاف سہراب گوٹھ تھانے میں مقدمہ درج ہے۔
The post پی ٹی ایم رہنما ایم این اے علی وزیر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3rHDFcE
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box