ملک بھر میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 12 فیصد تک پہنچ گئی

 اسلام آباد: این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 12 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 12 فیصد تک پہنچ گئی ہے، سب سے زیادہ مثبت کیسز کا تناسب میرپور میں 18.18 فیصد، کراچی میں 14.09 فیصد اور حیدرآباد میں 9.77 فیصد ہے جب کہ لاہور میں 9.94 فیصد، ایبٹ آباد میں 7.38 فیصد اور راولپنڈی میں 6.95 فیصد مثبت کیسز ریکارڈ کیے گئے۔

این سی او سی کے مطابق 2357 مریض انتہائی تشویشناک حالت میں زیر علاج ہیں جب کہ آزاد کشمیر میں مثبت کیسز کی شرح 14.33 فیصد، سندھ میں 7.77 فیصد، پنجاب 5.65 فیصد، خیبرپختونخوا میں 5.54 فیصد اور بلوچستان میں 4.24 فیصد ریکارڈ کی گئی، اسلام آباد میں مثبت کیسز کی شرح 3.73 فیصد اور گلگلت بلتستان میں 0.77 فیصد منظر عام پر آئی ہے۔

The post ملک بھر میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 12 فیصد تک پہنچ گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3hiZg6o

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...