جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں اعجاز ہارون، عبدالغنی مجید کیخلاف نیب ریفرنس کی منظوری

 اسلام آباد: قومی احتساب بیورو نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں اعجاز ہارون، عبدالغنی مجید کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی۔

قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس چیئرمین جسٹس جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ہیڈکوارٹر ز اسلام آبادمیں ہوا جس میں پراسیکیوٹر جنرل اکاؤنٹیبلٹی نیب سید اصغر حیدر، ڈی جی آپریشن نیب ظاہر شاہ، ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان نعیم منگی اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔

نیب نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں اعجاز ہارون سابق چئیرمین پی آئی اے،عبدالغنی مجید اور دیگرکے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی۔ ملزمان پر غیر قانونی طور پر اوورسیز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی لمیٹڈ (کڈنی ہلز) کراچی کے پلاٹس کی جعلی الاٹمنٹ اور جعلی بینک اکاؤنٹس سے ادائیگی کرنے کا الزام ہے، جس سے قومی خزانہ کو بھاری نقصان پہنچا۔

اجلاس میں فیڈرل گورنمنٹ امپلائز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے افسران و اہلکاران کے خلاف انکوائری کی منظوری دی گئی۔ ایگزیکٹو بورڈ نے سوست ڈرائی پورٹ پر تعینات کسٹمز ڈیپارٹمنٹ کے افسران و اہلکاران کے خلاف سرکاری فرائض کی انجام دہی میں مبینہ غفلت سے متعلق شکایت قانون کے مطابق نمٹانے کیلئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو بھجوانے کی منظوری بھی دی۔

The post جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں اعجاز ہارون، عبدالغنی مجید کیخلاف نیب ریفرنس کی منظوری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/34T194F

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...