کورونا صورتحال دیکھ کر لگتا نہیں جنوری میں اسکول کھلیں، وزیر تعلیم سندھ

 کراچی: وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ کورونا کی صورتحال دیکھ کر لگتا نہیں کہ جنوری میں اسکول کھلیں گے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران سعید غنی نے کہا کہ کورونا کی موجودہ صورتحال دیکھ کر لگتا نہیں کہ جنوری میں اسکول کھلیں گے لیکن اس مرتبہ امتحان کے بغیر کسی کو پاس نہیں کریں گے۔

گزشتہ روز کراچی کی ایک فیکٹری میں پیش آنے والے حادثے سے متعلق سعید غنی نے کہا کہ واقعے میں مزدوروں کی ہلاکت کی رپورٹ محکمہ محنت کے سیکریٹری سے طلب کی ہے، کوئی بھی کوتاہی سامنے آئی تو کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ صوبے بھر کے ساڑھے 6 لاکھ مزدوروں کو رجسٹر کررہے ہیں، میڈیا ورکرز کو بھی مزدور کارڈ میں شامل کریں گے۔

واضح رہے کہ کورونا کی دوسری لہر کے پیش نظر ملک بھر کے تعلیمی ادارے 26 نومبر کو دوبارہ بند کردیئے گئے تھے اور موسم سرما کی چھٹیاں 10 جنوری تک کردی گئی ہیں۔

The post کورونا صورتحال دیکھ کر لگتا نہیں جنوری میں اسکول کھلیں، وزیر تعلیم سندھ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3heUE0V

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...