اسپیکربلوچستان اسمبلی کی الیکشن کمیشن سے سینیٹ کی خالی نشست پرالیکشن ملتوی کرنے کی درخواست

 کوئٹہ: اسپیکربلوچستان اسمبلی نے الیکشن کمیشن سے سینیٹ کی خالی نشست پرالیکشن ملتوی کرنے کی درخواست کی ہے۔

اسپیکربلوچستان اسمبلی  قدوس بزنجونے خط میں الیکشن کمیشن سے کلثوم پروین کی سینیٹ کی خالی نشست پرالیکشن ملتوی کرنے کی درخواست کی ہے۔

قدوس بزنجو کے خط کے مطابق الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی خالی نشست پر14 جنوری کو انتخاب کا شیڈول جاری کررکھا ہے، کورونا کی موجودہ لہرکے باعث انتخاب ممکن نہیں، الیکشن کمیشن اپنے جاری کردہ شیڈول پرنظرثانی کرے۔

قدوس بزنجونے کہا کہ کلثوم پروین کی خالی نشست 11 مارچ کوویسے ہی ختم ہورہی تھی، اس خالی نشست پر ایک ہی بار دیگر سینیٹ کی نشستوں کے ساتھ الیکشن کرایا جائے۔

واضح رہے کہ سینٹرکلثوم پروین کی نشست پرانتخاب 14 جنوری کو شیڈول ہے۔

The post اسپیکربلوچستان اسمبلی کی الیکشن کمیشن سے سینیٹ کی خالی نشست پرالیکشن ملتوی کرنے کی درخواست appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/37T6JpN

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...