اسلام آباد: وزیراطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے اپنے دیرینہ ساتھیوں کی تنقید کرنے پر پارٹی سے خارج کرکے قوم کودکھادیا کہ وہ اندر سے کتنے جمہوری ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان پر اصولی تنقید کرنے والوں کو پارٹی سے نکالنا آمریت اور فسطائیت کی بدترین شکل ہے، ان کے فیصلے نے ثابت کردیا کہ جے یوآئی (ف) میں ڈکٹیٹر شپ مسلط ہے، اپنے دیرینہ ساتھیوں کی تھوڑی سی تنقید برداشت نہ کرنے والوں نے قوم کو دکھا دیا کہ وہ اندر سے کتنے جمہوری ہیں۔
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ دوسروں کو اسلام کی مثالیں اور حوالے دینے والوں سے پوچھتا ہوں کہ کیا اسلام میں سوال پوچھنے پر ایسا ہی سلوک کیاجاتا ہے، آپ کی جماعت میں آزادی اظہارکا یہ عالم ہے؟ عہدے بھائیوں اور چہیتوں میں بانٹ کر جماعت پر جمہوریت کا لیبل چپکانے سے لوگوں کو دھوکا نہیں دیاجاسکتا۔
The post فضل الرحمان نے تنقید کرنے والوں کو خارج کرکے بتادیا وہ کتنے جمہوری ہیں، شبلی فراز appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Ktyyw5
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box