کراچی: چینی قونصل خانے پر حملے کے مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے کالعدم بی ایل اے کے 15 مفرور دہشت گردوں کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے تاحیات وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے اور ان کی تمام جائیداد ضبط کرنے کا بھی حکم دے دیا۔
کراچی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے روبرو چینی قونصل خانے پر حملے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے کالعدم بی ایل اے کے 15 مفرور دہشت گردوں کو اشتہاری قرار دے دیا۔ عدالت نے مفرور ملزمان کے تاحیات وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔ مفرور ملزمان میں ہربیار مری، علی داد بلیدی کمانڈر شریف، راشد حسین، سمیر اور دیگر شامل ہیں۔
یہ پڑھیں : کراچی میں چینی قونصل خانے پرحملہ ناکام ، تمام دہشت گرد ہلاک
عدالت نے ملزمان کے خاکے بناکر آویزاں کرنے اور منقولہ و غیر منقولہ جائیداد بھی ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔ مقدمہ میں احمد حسنین، نادر خان، علی احمد، عبداللطیف اور اسلم گرفتار ہیں۔
پولیس کے مطابق دہشت گردوں کی انڈین ایجنسی ’’را‘‘ نے مالی معاونت کی۔ عبدالطیف سمیت دو ملزمان اپنے جرم کا اعتراف کرچکے ہیں۔ دونوں ملزمان نے مجسٹریٹ کے روبرو زیر دفعہ 164 بیان قلم بند کرایا اور ملزمان نے ہلاک دہشت گردوں کو سہولت فراہم کی۔
یہ بھی پڑھیں : چینی قونصلیٹ حملہ، ڈھائی ماہ گزرگئے، دہشت گردوں کی لاشیں لینے کوئی نہیں آیا
پولیس کے مطابق ملزمان کا انڈین ایجنسی ’’را‘‘ اور بیرون ملک سے معالی معاونت حاصل ہے۔ مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے انٹر پول رابطہ کیا جائے گا، عدالت نے گرفتار ملزمان پر فرد جرم عائد کی تاریخ مقرر کردی۔
The post چینی قونصل خانہ پر حملہ، بی ایل اے کے 15 دہشت گرد اشتہاری قرار، جائیداد ضبط کرنے کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3mM1FYh
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box