اسلام آباد: گلگت بلتستان میں شہید سپاہی کی میت لے جانے والا فوجی ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کے سبب گر کر تباہ ہوگیا جس کے سبب دو میجر اور دو جوان شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق گلگت بلتستان میں آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوگیا جس میں بیٹھے دو میجر اور دو جوان شہید ہوگئے۔ شہدا میں پائلٹ میجر محمد حسین، کوپائلٹ میجر ایاز حسین، نائیک انضمام عالم اور سپاہی محمد فاروق شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹر منی مرگ کے علاقے سے شہید سپاہی عبدالقدیر کی میت کو لے کر کمبائنڈ ملٹری ہوسپٹل (سی ایم ایچ) اسکردو جارہا تھا کہ اسے حادثہ پیش آگیا۔
The post گلگت بلتستان میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، دو میجر اور دو جوان شہید appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/38zF6kF
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box