مسلم لیگ نے میئر اسلام آباد کے الیکشن میں تحریک انصاف کو شکست دیدی

 اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے میئر کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن نے میدان مارلیا۔

میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کے میئر کے عہدے کیلئے 3امیدواروں میں مقابلہ ہوا اور 69 ووٹ ڈالے گئے۔ غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار پیر عادل شاہ گیلانی نے کامیابی حاصل کرلی۔ انہیں 43 ووٹ حاصل ہوئے۔

پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ملک ساجد دوسرے اور آزاد امیدوار سید ظہیر شاہ تیسرے نمبر پر رہے۔ ملک ساجد نے 26 ووٹ حاصل کیے۔ پولنگ صبح نو بجے سے شام 5 بجے تک پرامن اور خوشگوار ماحول میں جاری رہی۔

میئر اسلام آباد کے انتخاب کا الیکٹورل کالج 80 کا ہے جس میں 50 یوسی چیئرمین اور 3 ڈپٹی میئرز بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ن لیگ کے شیخ انصر عزیزکی جانب سے مستعفی ہونے کے بعد میئر اسلام آباد کی نشست خالی ہوئی تھی۔

The post مسلم لیگ نے میئر اسلام آباد کے الیکشن میں تحریک انصاف کو شکست دیدی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3nWwmvc

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...