اسلام آباد میں کشمیر ہائی وے پر گاڑیاں ٹکرانے سے 3 افراد جاں بحق اور 5 زخمی

اسلام آباد میں کشمیر ہائی وے گاڑیاں آپس میں ٹکرانے سے 3 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت میں پولیس لائنز کے قریب کشمیر ہائی وے پر 3 گاڑیاں آپس میں ٹکرانے سے 3 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق ایک تیز رفتار کوسٹر گاڑی اورایک سوزوکی گاڑی آپس میں ٹکرائی تو ان میں مذید دو سوزوکی گاڑیاں جا ٹکرائیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں جاں بحق افراد اور پانچ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ حادثہ ٹریفک سگنل نہ ہونے ،سڑک پر پھسلن اور تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا۔ اس موقع پر ٹریفک پولیس کاکوئی اہلکار بھی موجود نہ تھا۔

The post اسلام آباد میں کشمیر ہائی وے پر گاڑیاں ٹکرانے سے 3 افراد جاں بحق اور 5 زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3nNclr0

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...