پشین، فورسز کیساتھ جھڑپ میں کالعدم تنظیم کا کارندہ ہلاک

 کوئٹہ: پشین کے علاقے حرمزئی میں فورسز کے ساتھ جھڑپ  میں کالعدم تنظیم کا  اہم کارندہ  مارا گیا۔

فورسز فورسز ذرائع کے مطابق منگل کی شام مبینہ دہشتگرد نے  فورسز پر حملہ کیا ، جوابی کارروائی میں مارا گیا ۔ سیکورٹی فورسز ذرائع کے مطابق مارا جانیوالا دہشت گرد مختلف واقعات میں  مطلوب تھا ۔ اے پی پی کے مطابق بلوچستان کے علاقے سوراب میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کے  دستی بم حملے میں  2 اہلکاروںسمیت16 افرادزخمی ہوگئے ۔

لیویزکے مطابق منگل کو نامعلو م افراد سیکیورٹی فورسز گاڑی پردستی بم پھینک کر فرار ہوگئے جس سے محمدانور، عبدالطیف ،عنایت اللہ ،محمدایوب،بلال احمد، سمیع ، عبدالباسط، میرزیب، عبدالمالک، حبیب اللہ، محمد اسماعیل ،محمد عصمت،محمدکریم ،محمدنظام ،محمدسلیم زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملتے مقامی انتظامیہ موقع پرپہنچ گئی اور علاقے کوگھیرے لے کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔

The post پشین، فورسز کیساتھ جھڑپ میں کالعدم تنظیم کا کارندہ ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3pLY6n9

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...