کوئٹہ: جمعیت علمائے اسلام (ف) سے خارج کئے گئے رہنما حافظ حسین احمد کا کہنا ہے کہ پارٹی دستور کی ہم نے نہیں مولانا فضل الرحمان نے خلاف ورزی کی ہے۔
جمعیت علمائے اسلام (ف) سے خارج کئے گئے رہنما حافظ حسین احمد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہماری اپنے ساتھیوں سے مشاورت جاری ہے، اور ہم کہیں نہیں جارہے بلکہ لوگ ہمارے پاس آرہے ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: جے یو آئی کا مولانا شیرانی، حافظ حسین سمیت 4 رہنماؤں کو پارٹی سے نکالنے کا اعلان
حافظ حسین احمد کا کہنا تھا کہ ہم مولانا فضل الرحمان سے پہلے جمعیت میں شامل ہوئے، اور مولانا محمد خان شیرانی پارٹی کے بانی اراکین میں سے ہیں، ہماراجے یوآئی (ف) سے نہیں جمعیت علماء اسلام پاکستان سے تعلق ہے، پارٹی دستور کی خلاف وزری ہم نے نہیں مولانا فضل الرحمان نے کی ہے۔
واضح رہے کہ جمعیت علماء اسلام کی پارٹی ڈسپلنری کمیٹی نے پارٹی پالیسی سے انحراف کرنے والے 4 اراکین مولانا محمد خان شیرانی، حافظ حسین احمد، مولانا گل نصیب خان اور مولانا شجاع الملک کی بنیادی رکنیت ختم کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ چاروں رہنماؤں کے ساتھ جو پارٹی رہنما پارٹی نظم سے متعلق پروگراموں میں شرکت کرے گا ان کی بھی رکنیت ختم کردی جائے گی۔
The post پارٹی دستور کی خلاف ورزی ہم نے نہیں مولانا فضل الرحمان نے کی ہے، حافظ حسین احمد appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2KrOQFJ
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box