پی ڈی ایم کا استعفوں کا معاملہ 31 دسمبر سے 31 جنوری تک چلا گیا، وزیر داخلہ

 اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اپوزیشن سینیٹ کے الیکشن اور ضمنی انتخابات دونوں میں حصہ لے گی۔

شیخ رشید نے ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی درجہ حرارت کم ہوتا دیکھ رہا ہوں، حالات وہ نہیں جو دکھائی دے رہے ہیں، استعفوں کا معاملہ 31 دسمبر سے 31 جنوری تک چلا گیا ہے، پی ڈی ایم کی گیڈر بھپکیوں سے عمران خان 31 جنوری تو کیا 31 مارچ کو بھی استعفی نہیں دے رہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پوری امید ہے اپوزیشن سینیٹ کے الیکشن اور ضمنی انتخابات دونوں میں حصہ لے گی، اپوزیشن میں استعفوں پر اختلاف اور لانگ مارچ پر اتفاق ہے، استعفے دینے کی بجائے اپوزیشن لانگ مارچ کرے گی، انہوں نے جب آنا ہے آئیں، اپوزیشن نے قانون کو ہاتھ میں لیا تو قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔

The post پی ڈی ایم کا استعفوں کا معاملہ 31 دسمبر سے 31 جنوری تک چلا گیا، وزیر داخلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3rs4XUl

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...