قصور / سرائے مغل: تھانہ سرائے مغل کی حدود میں ایک ماہ کے دوران 6 کمسن بچیوں کیساتھ جنسی زیادتی کرنے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا.
ملزم یاسین کی گرفتاری متاثرہ بچیوں کی نشاندہی پر ہوئی ،اس کیخلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا، پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کا ڈی این اے کروایا جا رہا ہے، ڈی پی او قصور نے بروقت کارروائی نہ کرنے پر ایس ایچ او تھانہ سرائے مغل کو معطل کر دیا ہے۔
ادھر قصور سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق مبینہ زیادتی کیسز میں نیا موڑ سامنے آیا ہے، پولیس ترجمان کے مطابق میڈیکل رپورٹ میں بچیوں سے زیادتی ثابت نہیں ہوئی 3 بچیوں کے ساتھ ملزم نے زیادتی کی کوشش کی جبکہ دو کو راستے میں ہی چھوڑ کر بھاگ گیا تھا، ملزم نے اقبال جرم کرلیا ہے، ملزم نفسیاتی مریض لگتا ہے اور میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جارہا ہے جوکہ ملزم کی حتمی رپورٹ مرتب کرے گا۔
The post سرائے مغل: 6 بچیوں کیساتھ مبینہ زیادتی کا مرکزی ملزم گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2WOQtQk
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box